آج ہم اُس انسانی صلاحیت کی بات کرتے ہیں

آج ہم اُس انسانی صلاحیت کی بات کرتے ہیں
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

آج ہم اُس انسانی صلاحیت کی بات کرتے ہیں

جس نے غاروں سے انسانیت کو نکال کر کائنات کی تسخیر اور ترقی کی اوج ثریا پر پہنچا دیا. یہ مشاہدے یعنی observation کی صلاحیت تھی. مشاہدہ سوال دیتا ہے سوال جستجو، جستجو تحقیق پر اکساتی ہے اور تحقیق نئی تعمیر دیتی ہے.

آپ اسرائیل کی ابتداء دیکھیں تو یہ بے آب صحرا اور دشت میں یہودیت کی آبادکاری تھی. سبزہ نام کو نہیں ہوتا تھا. ایک کسان سمچا بلاس ١٩٣٠ میں اپنی کھیتی کیلئے محنت کر رہا تھا جب اس نے مشاہدہ کیا کہ اس کے لگائے درختوں میں سے ایک زیادہ ترقی کر رہا ہے. زیادہ تیزی سے بلند ہو رہا ہے. اسے جستجو ہوئی ایک جیسی زمین و موسم میں آخر یہ درخت کیسے زیادہ بلند ہو رہا ہے.؟

مزید پڑھیں۔۔مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

اسی تحقیق میں پتہ چلا کہ اس درخت کے پاس سے گزرتے پانی کا پائپ عین اسی کی جڑ کے پاس رس رہا تھا. جو ہر وقت زمین کو نم رکھ رہا تھا. بلاس نے دیکھا یہ تو بہت کم پانی سے نتائج مل رہے ہیں اور دُنیا کو root drip کی آبپاشی کا نیا سسٹم مل گیا جس نے خشک دشتوں کو لہلہاتے نخلستان بنانا شروع کر دیا.

آج ہم اُس انسانی صلاحیت کی بات کرتے ہیں

آپ آج کیا ہیں.؟ اس سے پہلے اپنی مشاہداتی صلاحیت کو جانچ لیں. کیا آپ اپنی سوچوں میں گرفتار ایک سوچ ہیں.؟ یا باہر کی دنیا کو observe کرنے والی آنکھیں ہیں؟ کیا دوسرے کی بات آپ سننے والے ہیں یا اس دوران اپنا جواب سوچنے والے..؟ کیا اپنے آس پاس کی اپنے کام اپنے ماحول کی باریک بیں مشاہدہ کرنے کی آپ کی عادت ہے یا اپنے ہی ماحول میں اس اجنبی کی طرح رہتے ہیں جو حیرت سے اپنے آس پاس اچانک دیکھتا ہے یہ میں کہاں ہوں..؟

ریاض علی خٹک

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *