دنیا میں بے شمار ایسے عجائبات موجود ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کر رکھا ہے

دنیا میں بے شمار ایسے عجائبات موجود ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کر رکھا ہے
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

دنیا میں بے شمار ایسے عجائبات موجود ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کر رکھا ہے

آج ہم کچھ ایسے ہی عجیب و غریب درختوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔جن کے بارے میں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

(1) زندگی کے درخت
ماہرین ارضیات و زراعت بحرین میں ایک ایسے درخت کی وجہ سے حیرت سے. دوچار ہیں جو صحرا کے وسط میں ہونے کے باوجود گذشتہ چار صدیوں سے زائد عرصے سے نہ صرف قائم ہے بلکہ .سرسبز و شاداب بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک وہ اس سبب .کو دریافت نہیں کر پائے کہ بے آب صحرا میں جہاں دور دور تک زیر زمین پانی کا نام و نشان نہیں وہاں یہ سرسبز درخت سینکڑوں. برس سے کیسے کھڑا ہے۔

(2) کنوارا درخت

برطانوی مشہور زمانہ ’’رائل بوٹینیکل گارڈنز‘‘ المعروف ’’کیو گارڈنز‘‘ کے گوشے .میں بظاہر معمولی دکھائی دینے والا درخت لگا ہوا ہے مگر اسکی داستان کسی دکھی انسان سے .بھی زیادہ افسردہ کرنے والی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پام ٹری کی ایک نوع ’’اینسیفالارٹوس ووڈیائی‘‘ (Encephalartos woodii) سے تعلق رکھنے والا یہ درخت، پوری دنیا میں اپنی قسم کا اکیلا اور آخری پودا باقی رہ گیا ہے جو پچھلے سو سال سے کیو گارڈنز میں موجود ہے۔
اعلی نسل کے پودوں میں نر اور مادہ پودے الگ الگ ہوتے ہیں اور مذکورہ پام ٹری اپنی قسم کا ’’نر درخت‘‘ ہے جسے اپنی نسل درست طور پر آگے بڑھانے کےلیے اپنی ہی نوع کے ایک ’’مادہ درخت‘‘ کی ضرورت ہے جس کی تلاش پچھلے 100 سال سے جاری ہے لیکن اب تک ماہرین کو اس میں کوئی کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں۔۔مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

(3)عجیب و غریب درخت

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے .جو قدر میں سات فٹ کے لگ بھگ لمبا ہوتا ہے۔ قدرت نے اس میں انوکھی خوبی پیدا کی ہے .کہ وہ رات کو اس طرح چمکتا ہے کہ اس کی چمک میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے اور اس کی روشنی میں پڑھا اور لکھا جاسکتا ہے۔

(4) بریڈ فروٹ ٹری

جزائرغرب الہند میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے جس کی شاخوں کا چھلکا اتار کر ڈبل روٹی کی طرح کھاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بھی ڈبل روٹی کی طرح ہوتا ہے اور تاثیر بھی۔

(5) ملک ٹری یعنی دودھ کا درخت

آسڑیلیا، برازیل اور جنوبی امریکہ میں ایک ایسا درخت ہے جس کے رس کا ذائقہ بالکل دودھ جیسا ہے، ایسے علاقے کے لوگ جہاں یہ درخت پائے جاتے ہیں اس کے رس کو دودھ کی طرح ہی استعال کرتے ہیں اور اس درخت کو دودھ کا درخت کہتے ہیں۔

(6) صحابی درخت

شجرہ بقعاویہ یا شجرہ حیاۃ ایک درخت ہے، اس درخت کو صحابی درخت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسے 1459 سال قبل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس کا انکشاف اردن کی اس دستاویزی فلم کے ذریعے ہوا جسے دنیا بھر میں پزیرائی نصیب ہوئی۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ایک حدیث میں اس درخت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، وہ حدیث ترمذی شریف کی حدیث ہے جس میں ابو موسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت 12سال کے تھے. جب انہوں نے ابو طالب کے ساتھ شام کے سفر میں شریک ہونے .کی خواہش ظاہر کی اور جس کا احترام کیا گیا۔ تجارت کی غرض سے شام جانے والے اس قافلہ نے بیت المقدس کے قریب بصرہ کے مقام پر قیام کیا .اور راستہ میں موجود ایک گھنے درخت کے سائے میں کچھ وقت گزارا۔“

دنیا میں بے شمار ایسے عجائبات موجود ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کر رکھا ہے

یہ درخت اردن کے علاقے صفوی کی ایک بستی بقعاویہ میں موجود ہے۔

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *