مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

جن میں پرانے دور کا طرز زندگی دکھایا گیا ہو ۔ بہت سی ایسی انگلش موویز اور ڈرامے دیکھے ہیں. جن میں پرانے وقتوں کا طرز حیات اور اس دور کی جنگیں دکھائی گئی ہیں ۔
ارطغرل ڈرامہ بھی مجھے اسی وجہ سے پسند آیا کہ اس میں تاریخ بیان کی گئی ہے ۔ اس دور کے انسانوں کا طرز عمل اور قدیم ہتھیار تیر اور تلوار کا اس ڈرامے میں استعمال کیا گیا ہے جو بہت پر کشش ہے ۔
اس ڈرامے کی خوبی یہ ہے کہ بہت عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، اسلامی تعلیمات کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے مگر ایک بڑی خامی یہ ہے کہ بہت طویل ڈرامہ ہے ۔ ایک ہی طرح کی کہانی بار بار دوہرائی جاتی ہے ۔ بندہ با آسانی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اس کہانی کا نتیجہ کیا ہو گا ۔

دوسری طرف جو انگریزی ڈرامے ہیں ان میں بھی کچھ خوبیاں اور خامیاں ہیں ۔ خوبیاں تو یہ ہیں کہ ان کی اداکاری بہت کمال کی ہے ۔ حال ہی میں بریکنگ بیڈ ڈرامہ میں نے دیکھا جس نے بہت متاثر کیا ۔ والٹر وائٹ ، پنک مین غرض ہر اداکار کی پرفارمنس لاجواب تھی ۔ یہ ایسا شاہکار ڈرامہ ہے کہ ارطغرل ڈرامہ یا منی ہائسٹ جو کے بہت مقبول ہوا سب اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہیں ۔

مزید پڑھیں۔۔جو لوگ امریکہ کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں

یہ میری اپنی رائے ہے جس سے بہت سے لوگوں کو اختلاف ہو سکتا ہے ۔ یہ جتنے بھی ڈرامے ہیں یہ زیادہ طویل نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کہانی کا تکرار ہے ۔ دوسری طرف ان ڈراموں میں کچھ خامیاں بھی ہیں جیسے کے بے حیائی ۔ شاید یہ فنی اعتبار سے خامی نہ بھی ہو لیکن ان ڈراموں میں بے حیائی کا جس آخری درجے کا مظاہرہ ہوتا ہے وہ تکلیف دہ ہوتا ہے اور ایسے مناظر سے بچنے کے لیے ڈرامہ بار بار آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔

مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

ارطغرل طرز کے ڈرامے بننے چاہیے لیکن اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کا معیار بہت اعلی ہو اور یہ بہت سے زیادہ طویل اور تھکا دینے والے نہ ہوں ۔

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *