مولانا رومی نے کہا تھا انسان اور لباس میں کیا فرق ہے

 مولانا رومی نے کہا تھا انسان اور لباس میں کیا فرق ہے
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

 مولانا رومی نے کہا تھا انسان اور لباس میں کیا فرق ہے

میں نے بہت سے انسان دیکھے جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتے اور بہت سے لباس دیکھے جن کے اندر انسان نہیں ہوتے.

دو تین سال پہلے لندن کے ایک لکھاری بٹلر نے کھانوں کی خوبصورت تصاویر سے مزین ایک ریسٹورنٹ کا پورٹ فولیو بنایا. The shed of Dulwich نام کے اس ریسٹورنٹ کو آن لائن رجسٹر کیا. یہ لندن کے ریسٹورنٹ میں آخری نمبر پر تھا. تب اس نے دوستو سے اس پر جعلی ریویو لکھوائے. مزید جعلی تصاویر لگائیں اور اس کی درجہ بندی بڑھنے لگی. اس کا فون بجنے لگا. ہر بکنگ کو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتا کہ ہم اگلے ڈیڑھ مہینے کیلئے مکمل بُک ہیں. کچھ ہی عرصہ میں ریسٹورنٹ کی درجہ بندی بڑھتے بڑھتے ٹاپ ٢٠٠ میں پہنچ گئی. مختلف کمپنیوں نے اپنے ریسٹورنٹ کی پراڈکٹس مشہوری کیلئے اس کے ایڈریس پر بیجھنی شروع کر دیں. ایک ایسے ریسٹورنٹ کیلئے جو زمین پر کہیں موجود ہی نہ تھا.

مزید پڑھیں۔۔مجھے ایسے ڈرامے ویسے بھی پسند رہے ہیں

آج کا دور ڈیجیٹل دور ہے. انسانی فطرت ہے وہ دیکھا دیکھی اجتماعی بہاو کے ساتھ بہتے بھیڑوں کا وہ ریوڑ بن گئے ہیں جن کو جعلی رپورٹس مصنوعی خبروں اور فلمائے گئے مناظر پر مشتعل بھی کیا جا سکتا ہے اور ان کو عقیدت مند بھی بنایا جا سکتا ہے. اگر آپ نے زمینی حقائق کو پرکھے جانے بغیر اور لباس میں ملبوس انسان کو ڈھونڈے بغیر ڈیجیٹل بہاو کے ساتھ اپنی سوچ باندھ لی تو آپ بھی بھیڑوں کے اس ریوڑ کی ایک بھیڑ ہی ہوں گے. وہ بھیڑ جسے کوئی بھی جب چاہے اپنی مرضی کے مقام تک ہانک کر لے جا سکتا ہے.

 مولانا رومی نے کہا تھا انسان اور لباس میں کیا فرق ہے

ریاض علی خٹک

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *