ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

اسکے کچھ پوائنٹس پر بات کرتے ہیں دوستو ویڈیو بنانا ایک آرٹ ہے. اور اس ویڈیو کو رینک کرنے والا سسٹم ربوٹک ہے جو کسی کو پسند یا ناپسند کی بنا پر نہیں بلکہ .کچھ اصول و ضوابط کے مطابق پرموٹ یا ڈی گریڈ کرتا ہے آئے. ان میں سے چند پوائنٹ کی طرف راہنمائی کی کوشش کرتا ہوں.

یہ بھی تو ہو سکتا آپ کی وڈیوز ایسی ہوں جو ایک خاص مدت تک پسند کی جاتی ہوں .اور اس کے بعد انکی افادیت کم ہو جاتی ہو ٹرینڈز کی وڈیوز جو کچھ مدت تک تو لاکھوں ویوز لاتی ہیں. پھر جھاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہیں جیسے آجکل کرونا وائرس کی خبریں ان ہیں .اور اللہ کرے اس پریشانی سے جلد نجات مل جائے تو بعد میں اس کو کوئی سننا بھی پسند نہیں کرے گا. -ہو سکتا ہے آپ سیزنل وڈیوز بناتے ہوں اور ایک

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

مخصوص سیزن میں آپ کی وڈیوز پر ویوز زیادہ ہوتے ہوں اور سیزن گزر جانے کے بعد ان کے ویوز کم ہوتے ہوں جیسے اب گرمیاں میں تو کسی نے سویٹر یا کوٹ نہیں خریدنے نہ ان وڈیوز کو دیکھنا ہے جو سردیوں کے لئے بنی ہوں جیسے آگے رمضان المبارک آ رہا ہے تو اسلامک ویڈیو دیکھی جائیں گی اور حج کے دوران حج کی ویڈیو لیکن بعد میں ان پر ویوز کم ہو جائیں گے

کچھ ممالک میں سردیوں میں یوٹیوب کی وڈیوز پر ویوز زیادہ ہوتے خاص طور پرویسٹرن ممالک میں کیوں کہ وہ سردیوں میں باہر کم نکلتے اور انٹرنیٹ یوز زیادہ کرتے ہیں اور گرمیوں میں سیر سپاٹے کے لیے نکلتے ہیں جسکی وجہ سے یہ لوگ گھر پر کم وقت گزارتے ہیں اس وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال کم ہوتا اور ویوز بھی کم ہوتے

یہ بھی تو ہو سکتا ، آپ غیرمعیاری اور پرانی وڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہوں جن پر سینکڑوں یوٹیوبرز ویڈیو بنا چکے ہیں اور اب سب کے بعد آپ نے بھی سوچا میں بھی اس کی ہوبہو کاپی بنا دیتا ہوں یقیناً سبکرائیبرز کو وہ پسند نہیں آئے گی اور نا نئے آنے والےانکو دیکھنا پسند کریں گے

اور آپ کے سبسکرائبرز آپ کے مس لیڈنگ تھمنیل پر کلک کریں گے. شاید اس نے کچھ نئی ریسرچ کی ہو لیکن وہی گھسی پٹی باتیں جنہیں سن سن کر انکے کان پکے پڑے ہوں .وہ چند سیکنڈ بعد ہی سبسکرائبرز بند کر دیں گےآپ کو کچھ مغلظات سے نوازیں گے .اور آپ کا واچ ٹائم کم ہوجائے گا اور آپ کی رینکنگ گرنا شروع ہو گی اور آپ اس طرح کی صورتحال میں کچھ نیا لانے کی بجائے جلدی میں. کوئی اور نئی بونگی ماریں گے

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

اس کے علاوہ آپ دیکھتے ہیں کہ اچانک آپ کی وڈیوز کے ویوز کم ہو جاتے ہیں.آپ حیران ہوتے ہیں یہ کیا ہوا، یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے . اس کی وجہ یہ ہے کہ یوٹیوب ایک بار ضرور ویریفائی کرتا ہے. کہ، آپ کے ویوز اصلی ہیں کسی ایسے ذریعے سے حاصل کئے گئے ہیں .جو یوٹیوب کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہوں انہیں وریری فیکیشن کرنے کے بعد ان کو واچ پیج پر دکھاتا ہے. اور جن کے بارے میں اسے شک ہو ہے یہ جعلی ویوز ہیں انکو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔

یوٹیوب ہمیں یہ نہیں بتاتا وہ کس چیر کو میعار بنا کر ان ویوز کی تصدیق کرتاہے اور آپ کے چینل کی کیٹیگری ڈاؤن کر دیتا ہے جو 3 مہینے تک اوپر نہیں جاتی

اور یوٹیوب انکو ویوز میں شمار نہیں کرتا جو ویوز چند سیکنڈز کے ہوں اور کلک کے فوراً بعد وڈیو بند کر دی جائے اسے وہ کلک بیٹ سمجھتا ہے یہی وجہ ہے جب یوٹیوب ویوز کو ویریفائی کرتا ہے تو ان ویوز کو بھی نکال دیتا ہے جو ویڈیو کو صرف چند سیکنڈز دیکھتے ہیں اور وڈیو بند کر دیتے ہیں

ہم یوٹیوب پر کامیاب کیوں نہیں ہوتے ہیں

اگر ایسا ہو رہا ہے تو آپ کو سوچنا ہوگا کیا آپ کا انٹرو اتنا برا ہے کہ دیکھنے والا چند سیکنڈ کے بعد ہی وڈیو بند کر کے پتلی گلی سے نکل لیتا ہے یا آپ کے ٹیگز اور تھم نیل مس لیڈنگ ہیں یا واقعی ہی آپ کا کام اتنا غیر معیاری ہے کہ اس میں بہتری کی گنجائش ہے

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

اور ویوز کم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے. آپ نے ویڈیو ایسے موضوع پر بنائی جو سراسر غلط ہے، یا کسی کے مذہب کی. دل آزاری پر مبنی ہے ظاہر سی بات ہے. آپ کسی کے مذہب پر اٹیک کریں گے تو وہ آپ کی ویڈیو کو. رپورٹ ضرور کرے گا اگر رپورٹ زیادہ ہوئی. تو آپ کی ویڈیو ریموو بھی کی جا سکتی ہے، اسکی مونیٹائزیشن بند کی جا سکتی. ہے

اور آپ کی ویڈیو کو ڈاؤن تو لازماً کر دیا جائے گا .آپ کو سمجھ نہیں آئے گا ویڈیو ابھی تو وائرل تھی لیکن ابھی تو سرچ میں. بھی نظر نہیں آ رہی اس لیے ایسا کرنے سے پہلے دھیان رکھیں ایک اور غلطی عمومی .طور پر جو لوگ نہیں جانتے کہ یہ بھی ویڈیو ویوز. رکنے کی وجہ ہوتی ہے

وہ یہ کہ آپ کا چینل جس آئی ڈی پر ہوتا ہے اس سے ہر وقت لاگ ان رہیں .اسی پر اپنے سارے سوشل اکاؤنٹ رکھے ہوں اور اپنے یوٹیوب چینل پر آنے .والے ہر کمنٹس کا جواب بھاگ کر دیتے ہیں. جیسے کوئی آپ کا پروفیشنل اکاؤنٹ نہیں بلکہ وٹس ایپ نمبر ہے .بھئی اللہ کے بندے اپنے چینل کی آئی. ڈی سے صرف اس وقت لاگ ان کریں

جب آپ نے ویڈیو اپلوڈ کرنی ہو یا صرف 24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ .وہ بھی موبائل سے یا کروم براؤزر میں یوٹیوب سٹوڈیو میں اپنا انالیٹک دیکھیں. اور کمنٹس کا ریپلائی کریں وہ بھی کوشش کریں جب آپ کی ویڈیو کا آف پیک ٹائم ہو یعنی دیکھنے والے. کم ہوں اور ہر گز ہر گز اپنی ویڈیو خود نا دیکھیں کیونکہ جب آپ کی ویڈیو واچ ٹائم میں آپ کے چینل کی .آئی پی ایڈریس ٹریس آتا ہے تو یہ سیلف کلک میں شمار کیا جاتا .ہے

ہمارے ویوز کن وجوہات کی واجہ سے کم ہو جاتے ہیں

اور جب اسے آپ کے واچ ٹائم میں سے مائنس کیا جاتا ہے .تو اس سے آپ کے چینل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس لیے ایک مہینہ اس پر عمل کر کے دیکھ لیں. آپ کی ویڈیو وائرل نا ہو تو مجھے پکڑ لیں کیونکہ یوٹیوب کا الگوریتھم آپ .انتہائی شریف اور ایماندار یوٹیوبرز میں شامل کر دے گا میرے دوستوں نے اس پر عمل کرنے سے ایک .دن میں 3 ملین ویوز بھی حاصل کئے ہیں

سب سے آخر میں آپ کی ویڈیو کے ویوز کم ہونے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے .آپ کا کمپٹیٹر آپ سے اچھی ویڈیو بنائے اسکی ویڈیو کوالٹی آپ سے بہت زیادہ اچھی ہو. اس کے ویوزل ایفیکٹ اسکی سٹوری کے ساتھ میچ کر رہے ہو اسکی ویڈیو میں جرک کا نا. ہو شاندار افیکٹ کا استعمال ہو اور اسکی ٹیلنگ سٹوری پر گرپ اور وائس اوور آپ سے .جاندار ہو تو حضور یوٹیوب تو اسکی ویڈیو کو زیادہ پرموٹ کرے گا جسکا واچ ٹائم. زیادہ اور ویڈیو پرفیکٹ ہو

آج کے لئے اتنا ہی اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں
بقلم محمد عون بلال

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *