یوٹیوب ویڈیو رینک کیوں نہیں ہوتی

یوٹیوب ویڈیو رینک کیوں نہیں ہوتی
0/5 No votes
Developer
--
--

Report this app

Description

یوٹیوب ویڈیو رینک کیوں نہیں ہوتی

آپ کی وڈیو کیوں رینک نہیں ہوتی ۔اور یوٹیوب کا سسٹم کیسے کام کرتا چلئے نئے یوٹیوبرز کے لیے کچھ معلومات شیئر کرتے ہیں۔

دوستوں ویڈیو بنانے کے بعد سب سے زیادہ اہمیت والا کام ہوتا ہے ۔ویڈیو اپلوڈ ٹائم جب بھی آپ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ تو آپ کے جتنے بھی سبسکرائبرز جب اس وقت آنلائن ہونگے یوٹیوب ان کے سامنے کسی نا کسی طرح آپ کی ویڈیو پیش کرے گا۔ اس کے بعد کام شروع ہوتا ہے آپ کے تھمنیل اور اس پر لکھی گئی پنچ لائن یا پکچر کا جیسے ہی سبسکرائبرز اس پر کلک کرتا ہے۔ اس کے بعد کام شروع ہوتا ہے یوٹیوب کے الگوریتھم کا سسٹم آپ کی وڈیو کو اینلائیز کرتا ہے۔

وڈیو کس معیار کے ہے اور یوزر کا کیا رسپونس ہے ۔اس ویڈیو کتنی دیکھی، لائک کیا یا ڈسلائک ویڈیو پر کمنٹس کیا یا نہیں۔  ویڈیو کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیا کے نہیں اگر آپ کی ویڈیو پر آیا اور ویڈیو میں ایسا کھویا اور۔ اس نے مکمل ویڈیو دیکھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کیا تو الگوریتھم اس ویڈیو کو اس وقت آنلائن اس ٹاپک میں۔ دلچسپی رکھنے والے 100 لوگوں کو یہ ویڈیو دیکھائے گا۔ اس کے بعد ہزار اور پھر لاکھوں لوگوں تک پہنچانے میں دیر نہیں لگائے گا۔

مزید پڑھیں۔۔ہم یوٹیوب پر کامیاب کیوں نہیں ہوتے ہیں

اگر اس کچھ مختلف ریزلٹ شو ہوتا ہے تو یہ اندازہ بھی لگاتا ہے کہ کہیں آپکا میٹاڈیٹا مس لیڈنگ تو نہیں، اور لوگ آپ کی وڈیو میں دلچسپی نہیں لے رہے تو سمجھ لیں آپ کی وڈیو ڈیڈ بھی ہو سکتی ہے
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کچھ ایسے ٹیگز استعمال کر لیں گے جس سے لوگ دھوکہ کھا جائیں گے یا آپ کی وڈیو رینک ہو جائے گی تو یہ آپ کی بھول ہے کچھ ہی دنوں کے بعد وڈیو اور چینل دوسرے جہاں پہچ سکتے ہیں ، کیوں کہ یوٹیوب جان لے گا آپ اسے اور لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں

ہو سکتا ہے آپ وڈیو کے متعلق سہی ٹیگز لگائیں تو اس وقت آپ کے ویوز کم ہوں لیکن یہ آپ کی وڈیو کے لئے بہتر ہوگا اور آپ کی وڈیو ایک دن رینک بھی ہو گی اور ویوز بھی ہوں گے

اگرآپ یوٹیوب سے اور اپنے یوزرز سے سچ بولیں گے تو لوگ آپ کے چینل کو سبسکرائیب بھی کریں گے اور یہ آپ کے چینل کو کبھی بھی ان سبسکرائب نہیں کریں گے اور آنے والے دنوں میں آپ کی ویڈیو کو رینک کروانے میں مدد بھی کریں گے

مزید پڑھیں۔۔جو لوگ امریکہ کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں

واچ ٹائم

دوسرے نمبر پر آتا ہے واچ ٹائم اس سے مراد آپ کی وڈیو دیکھنے والوں نے آپ کی وڈیو کا کتنے فیصد حصہ دیکھا ۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کی وڈیو اگر دلچسپی سے خالی ہیں اور یوزر انکو پورا دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے تو پھر آپ بھی بھول جائیں کہ آپ کی وڈیو رینک کرے گی اس کے لئے آپ کو اپنی ویڈیو پر غور کرنا چاہیے کہ مجھے ایسے کونسے کام کرنے چاہیے کہ لوگ ویڈیو کو غور سے دیکھیں

سجیشن ویڈیو

تیسرے نمبر پر آتا ہے ” سجیسٹڈ ویڈیو ” آپ نے دیکھا ہو گا آپ ایک چیز کے متعلق سرچ کر کے ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ساتھ ہی اسی چینل کی دوسری ویڈیو بھی نظر آ رہی ہوتی ہے اس سے مراد ہے وڈیوز دیکھنے والے کیا آپ کی ایک وڈیو دیکھنے کے بعد آپ کے چینل کی دوسری وڈیو دیکھتے ہیں یا آپ کا چینل چھوڑ کر چلتے جاتے ہیں اگر ایک ویڈیو سے لوگ آپ کی دوسری ویڈیو نہیں دیکھتے تو اسکا مطلب ہوتا ہے آپ کے چینل کی کوئی ڈائریکشن نہیں آپ ایک یوٹیوب چینل نہیں بلکے لالو کھیت کے بازار میں پاگلوں کی طرح اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں

میٹا ڈیٹا

میٹا ڈیتا ہے کیا
ٹائیٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز اور اب وائس، اور ویڈیو کا جائزہ لے کر یوٹیوب اندازہ لگاتا ہے کہ آپ کی وڈیو کس بارے میں ہے اس لیے جو لوگ میٹا ڈیٹا کو نظر انداز کر رہے ہیں ان کو میٹا ڈیٹا پر بھی اتنی ہی توجہ دینی چایئے جنتی وہ سٹوری پر دیتے، اس کے علاوہ پلے لسٹ کا بھی میٹا ڈیٹا ہوتا ہے وہ بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے

یوٹیوب ویڈیو رینک کیوں نہیں ہوتی

میٹا ڈیٹا کے بارے میں نوٹ کر لیں میٹا ڈیٹا کے ساتھ ایسا کوئی کام نہ کریں جو” بلیک ہیٹ ایس ای آؤ ” کے زمرے میں آتا ہو۔ یوٹیوب نے اپنا سسٹم اپ گریڈ کیا ہے اور آدھے سے زیادہ یوٹیوبرز، میٹا ڈیٹا کو غلط استعمال کرتے ہیں جو یوٹیوب کی نظر میں کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کہلاتی ہے اور اس کے بارے میں کم معلومات کی وجہ سے اپنے چینلز گنوا بیٹھے ہیں

-واچ ٹائم

یوٹیوب کی نظر میں واچ ٹائم کی بہت زیادہ اہمیت ہے اگر آپ کی وڈیوز کا واچ ٹائم کم ہے ۔تو یوٹیوب کا سسٹم حرکت میں آ جاتا ہے ۔وہ سمجھتا ہے آپ نے میٹا ڈیٹا کو غلط استعمال کیا۔اور اس میں غلط کی ورڈ، ٹائٹل یا مس لیڈنگ تھمنیل استعمال کیا ہے۔ اور یوزرز آپ کی وڈیوز دیکھنے آتا ہے لیکن چند لمحوں کے بعد وڈیو بند کرکے چلا جاتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یوٹیوب آپ کا چینل وارننگ کے بعد ٹرمینٹ بھی کر سکتا ہے

یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے مکمل طریقہ

اس طرح یوٹیوب سیشنز ٹائم کو بھی اہمیت دیتا ہے۔اگر آپ کی وڈیوز کم ٹائم کی بھی ہو ں اور اس کے باوجود اگر آپ کے چینل پر آنے ۔والا یوزر آیک کے بعد دوسری وڈیو دیکھتا چلا جاتا ہے تو اس سے سیشنز ٹائم بڑھتا ہے، جیسے یوٹیوب۔ اہمیت دیتا ہے اور آپ کی وڈیوز کو بہتر رینک دے گا۔

اگراپ سوچتے ہیں اگر ہم شارٹ ٹائم کی وڈیوز بنائیں تاکی واچ ٹائم میں بہتری آئے آڈییسنس ریٹنشن بڑھے، لیکن یہ ضرور ذہن میں رکھیں، اگر آپ کا موضوع پانچ منٹ کی وڈیو میں کور ہو رہا اور اسکو آپ 3 منٹ میں کور کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا دیکھنے والوں پر اچھا اثر نہیں چھوڑے گا ، اپنی موضوع کی مکمل وضاحت کریں دیکھنے والے اس کو پورا دیکھیں گے چاہے وہ 5 منٹ کی وڈیو ہو یا 10 منٹ کی
آپ کی وہ ویڈیو آپ کے چینل کے لیے اتنی خطرناک ہیں

یوٹیوب ویڈیو رینک کیوں نہیں ہوتی

جو اتنی غیر معیاری ہیں جن کو کوئی دیکھنا ۔تو درکنار انکی ایک طرف منہ کرنا بھی پسند نہیں کرتا یہ وڈیوز اصل میں۔ آپ کے چینل پر بوجھ ہیں جو آپ کے چینل کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ ان وڈیوز سے اپنے چینل کو جلد چھٹکارہ دلوائیں ۔تاکہ آپ کا کا چینل بھی مقابلے کو دوڑ میں دوسروں کے ساتھ ساتھ قدم ملا سکے
آپ موبائل۔ یوٹیوب سٹوڈیو سے اپنی ہر ویڈیو کا واچ ٹائم دیکھ سکتے ہیں۔

اور جس ویڈیو کا بھی واچ ٹائم سب سے کم نظر آئے ۔اسے اپنے چینل سے کک آؤٹ کرتے جائیں ۔اور اگر آپ کی اس ویڈیو کی سٹوری جاندار ہو اور وائس کوالٹی خراب۔ ہو تو اسے دوبارہ ریکارڈ کر کے کچھ ردوبدل کر کے اسے نئی نمبر پلیٹوں کے ساتھ لانچ کر دیں۔ یاد بلاول زرداری کو بلاول بھٹو لگا کر لانچ مت کی جے گا امید ہے ۔کچھ نیا سیکھنے کو ضرور ملا ہو گا

Share with Friends

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *